باغی ٹی وی بنا کینسر کی مریضہ کی آواز، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریاستی ذمہ داری پوری کردی

0
66

باغی ٹی وی وہاڑی کے نواحی گاؤں کی رہائشی کینسر کے مرض میں مبتلا طالبہ فریدہ کی آواز بن گیا ہے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ فریدہ کی بیماری سے متعلق باغی ٹی وی پر لگنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، آنکھ کے کینسر میں مبتلا طالبہ فریدہ کے فری علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کردیں گئی ہیں، بچی فریدہ کے علاج معالجے کے لئے فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے، بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی داخل کردیا گیا ہے.

وزیر اعلیٰ پیجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بچی فریدہ کے علاج کے اخراجات اٹھائے گی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بچی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا کرایا جائے گا، بچی فریدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے، طالبہ فریدہ قوم کی بیٹی ہے اوراس بچی کا علاج کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کرے گی، طالبہ فریدہ کے خاندان کی دیکھ بھال بھی کی جائے گی.

Leave a reply