الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کاعمل کیوں شروع نہیں ہوسکا؟

0
45
الیکشن-کمیشن-کے-دو-اراکین-کی-تقرری-کا-معاملہ،-وزیراعظم-اور-اپوزیشن-لیڈر-میں-ابھی-تک-مشاورت-کاعمل-کیوں-شروع-نہیں-ہوسکا؟ #Baaghi

اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی تک مشاورت کا عمل شروع نہ ہوسکا-

باغی ٹی وی : ذرائع اپوزیشن لیڈر کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آفس کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مشاورت کےلیے کوئی خط موصول نہیں ہوا وزیراعظم آفس سے کوئی کال بھی نہیں آئی –

آئین کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور اراکین۔کے تقرر کےلیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازمی ہے کسی رکن کی مدت پوری ہونے کے 45 دن کے اندر نئے رکن کی تعنیاتی لازمی ہے –

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مدت پوری ہوئے دس دن سے زائد ہوگئے لیکن ابھی تک نئے اراکین کی تقرری کےلیے عمل شروع نہیں ہوسکا وزیراعظم عمران خان بذریعہ خط یا ملاقات اپوزیشن لیڈر مشاورت کرسکتے ہیں-

حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کےلیے مشاورت جاری ہے جیسے ہی مشاورت مکمل ہوگی اپوزیشن سے رابط کیا جاے گا ۔

Leave a reply