بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کی ایک مقامی ٹرین میں خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرنے پر پولیس نے جمعرات کو دو نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔ نوجوانوں کو ان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
آج (جمعرات) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں ایک نوجوان کو ممبئی کی مقامی ٹرین میں دروازے پر چھلانگ لگاتے ، دروازے پر نصب کھمبے سے پھسلتے اور ٹرین کے باہر رکھے ہوئے سامان کو چھونے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے کرتب کرنے والے اور ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں وڈالہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ جون میںبھی دو نوجوان لڑکوں کو مقامی ٹرین میں اسٹنٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔








