وزیر اعلیٰ سندھ کے چیف ایڈوائزر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپنی صحت کیلئے اور اپنے گھر والوں کی صحت کیلئے ماسک کا استعمال کریں، ماسک کو صحیح سے پہنیں، کچھ افراد نے نے نیچے تھوڑی پر ماسک پہنا ہوتا ہے، ماسک کو ذمہ داری کے ساتھ پہنیں، کرونا کی چوتھی لہر جو بھارتی ویرینٹ ہے، اس کو شاید قابو پانے میں مشکل پیش آئے کیونکہ یہ بھارتی سازش ہے، پچھلے چند روز میں آپکی مدد سے جو لوگوں کی ذہن سازی کی ہے کہ اس کے مثبت اثرات ملے ہیں، کل کے دن یعنی دو اگست کو سندھ کی دو لاکھ دس بائیس ہزارافراد نے ویکسین لگوائی ہے، پچھلے دنوں سے یہ چار گنا تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، پہلے ایکسپو سینٹر پر ہمارا ویکسینیشن سنٹر چوبیس گھنٹے کام کررہا تھا، اب سندھ حکومت نے صوبہ کہ ہر ضلع میں ویکسینیشن سنٹر قائم کردیے گئے ہیں، دارالعلوم میں پڑھنے والے بچے کثیر تعداد میں ویکسین نکلوانے نکل رہے ہیں، کراچی شہر میں ایک لاکھ بندہ ویکسین نکلوانے نکلے گا تو رش ہوگا، ہم سے بخوبی ادراک رکھتے ہیں، ویکسینیشن سنٹر پر ماسک کا استعمال کریں، ہمارے پاس کچھ موبائلز ہیں اس کے ذریعے بھی ویکسینیشن کررہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے منافق سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہوں کہ پیجاب میںیو کے ویرینٹ کے پھیلنے پر کسی نے احتجاج نہیں کیا، ہم نے کام شروع کیا تو ہمیں سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، نا کام کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیںنیشنل ایشو پر متحد ہوکر کام کرنا چہیے، ہمیں عوام کو سمجھانا ہوگا کہ گھروں سے بے جا نہ نکلا جائے، ڈاکٹرز کئ مشورے کے مطابق احتیاط کیا جائے، اللہ نہ کرے یہویرینٹ پھیلے، اللہ ہمیںتوفیق دے کہ ہم جلد اس ویرینٹ پر قابو پالیں.