مظفرآباد:آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرکون ہوں گے:نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق آج آزادکشمیرکی قانون سازاسمبلی میں سپیکراورڈپٹی اسپیکرکاانتخاب عمل میں لایا گیا ہے اورساتھ ہی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے بھی اہم شخصیت کا نام سامنے آیا ہے
ذرائع کے مطابق آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے لطیف اکبرکواپوزیشن لیڈرمقررکرنے کا اعلان کیا ہے
ادھرمظفرآباد سے ذرائع کے مطابق لطیف اکبر وزیراعظم آزادکشمیر کے لیے ہونے والے انتخاب میں حصہ لیں گے ، اس حوالے سے ن لیگ نے بھی پی پی کی حمایت کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں میں آزادکشمیرکا اقتدارنہیں برداشت کرسکتے ہیں اس لیے وہ غیرمشروط حمایت کرنا چاہتے ہیں
ادھر آج تحریک انصاف کے انوار الحق آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کے سپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مقابلے میں فیصل راٹھور اور نثاراں عباسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی کے انوار الحق 32 ووٹ لے کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز نے پندرہ ووٹ لئے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی چودھری ریاض گجر کو ڈپٹی سپیکر اسمبلی منتخب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے ریاض گجر کو 32 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نثاراں عباسی نے 15 ووٹ حاصل کئے۔
واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔








