پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ڈرائیو تھروویکسین سینٹر نے کام کا آغاز کردیا

0
28

وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کی ہدایت پر جہاں ڈسٹرکٹ کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کرونا ویکسین کے حوالے سے عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکسین سینٹر و کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے وہیں پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں COVIDڈرائیو تھرو ایکسین سینٹر نے کام کا آغاز کردیا ہے ۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے شاہ فیصل کالونی ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور عوام کو ویکسین لگا نے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر پی پی پی سندھ کونسل کے اراکین صاحبزادہ معظم قریشی ،ہارون خٹک اور دیگر مووجود تھے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور راہیپوٹہ نے کہاکہ ویکسین کے حوالے سے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقائی سطح پر ویکسین کیمپس لگا ئے گئے وہیں پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ضلع انتظامیہ کورنگی ،بلدیہ کورنگی کے تحت JDCکے اشتراک 24گھنٹے ڈرائیوتھرو ویکسین سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں بیک وقت 15افراد کو ویکسین لگائے جارہے ہیں میونسپل کمشنر غلام سرور راہیپوٹہ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنا اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں ماسک کا استعمال یقینی بنا یا جائے بلا ضرورت گھروں سے با ہر نکلنے سے اجتناب کریں اور ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ کرونا وائرس سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے ۔

Leave a reply