آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئیر افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی ہے، یادگار شہداء پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے، اسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہداء کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ہے.

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے 53 شہداء نے داستانیں رقم کیں فرض کی ادائیگی کے ساتھ اس مٹی کا پورا حق ادا کیا ہے، ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی، آج ہم ان بیوہ ان کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم بحیثیت قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں، میرا سلام ہے ان بہادر سپوتوں کو جو مادر ملت پر قربان ہوگئے ہیں، شہدا قوم کے ہیروز ہیں، عظیم قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، شہداء دن کی مناسبت سے مساجد میں ختم القرآن، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات مختلف تھانہ جات میں بھی کی جارہی ہیں، یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے.

Shares: