نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 5 انویسٹی گیشن کی منظوری

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 5 انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 11 نئی نیب انکوائریوں کی منظوری دے دی،نیر احمد پراجیکٹ ڈائریکٹرپسنی فش ہاربر اتھارٹی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے،آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،نیب نے گزشتہ 3 سال میں 533 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کیے، بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

انہوں نے کہا کہ نیب میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے، بڑی مچھلیوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

Shares: