لاہور:پی سی بی اورپاکستان اولمپک ایسویسی ایشن کرپٹ اورنااہل لوگوں کی آماجگاہ:نیب نوٹس کیوں نہیں لے رہا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگارصحافی مبشرلقمان جوکہ سیاسی ،معاشرتی ، دفاعی اورمعاشی میدان میں جہاں اپنے تجزیات ، مشاہدات سے اہل وطن کوباخبررکھتے ہیں وہاں وہ کھیل کےمیدانوں میں بھی پاکستان کوجہاں کامیاب دیکھنا چاہتےہیں وہاں وہ ان اداروں کی تباہی پرخاموش نہیں رہ سکتے
شاید یہی وجہ ہےکہ جب بھی کوئی ایسا اہم ایشوہویا معاملات غلط سمت جارہے ہوں تو وہ براہ راست عوام تک یہ ساری صورت حال رکھتے ہیں ، اسی حوالے سے مبشرلقمان نے اس وقت ایک ایسے پہلوپرقوم کی توجہ مرکوز کروائی ہے جس سے پاکستان کی عزت پاکستان کا وقار منسلک ہے
#PCB and #POA have become parking lots for corrupt and inefficient people. #NAB must take notice of how national pride and honour is being played with for personal gains.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 4, 2021
مبشرلقمان نے یہ اہم خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت پریشان اوردکھی ہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ادارے پی سی بی اوراولمپک ایسویسی ایشن جن پر پاکستانی قوم اپنا سرمایہ خرچ کررہی ہے اوران کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہی اگریہی ادارے کرپشن اوربےکارلوگوں کی آماجگاہ بن جائیں توپھرکون ہے جواس ملک کی بہترانداز سے نمائندگی کرسکے
وہ کہتے ہیں کہ کسی کودکھ ہو یا نہ ہومجھے توشدید دکھ ہےکہ #PCB اور #POA کرپٹ اور ناکارہ لوگوں کے لیے پارکنگ بن گئے ہیں۔ مبشرلقمان کہتےہیں کہ اس موقع پر NAB کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ کس طرح قومی مفاد اور عزت کو ذاتی مفادات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروہ اپنے دوسرے پیغام میں کہتے ہیں کہ PCB دعوی کر رہا ہے کہ PSL فرنچائز KPL کشمیر پریمیئر لیگ سے خوش نہیں ہیں۔
#PCB is claiming the #PSL Franchisees are not happy with the KPL kashmir Premier League
However Wasim Akram is the President of karachi kings and Vice President of kashmir Premier League
PCB statement simply does not add up????
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 4, 2021
،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ یہ حیرانی والی بات اورپریشانی کا مقام نہیں کہ جہاں ایک طرف وسیم اکرم جیسا پاکستان کا سٹار کراچی کنگز کے صدر اور کشمیر پریمیئر لیگ کے نائب صدر ہیں۔ پھربھی کوئی کہے کہ کشمیرپریمیئرلیگ کے انعقاد پرخوش نہ ہوں
ان کا کہنا تھا کہ اگرپی سی بی جیسے ادارے بددلی اورمایوسی پھیلائیں گے توپھرہم کدھرجائیں گے ، اس موقع پرنیب کوحرکت میں آنا چاہیے تاکہ وہ 23 کروڑ پاکستانیوں کی امنگوں اوران کی دعاوں کا قتل ہونے سے روک لے جوپاکستان کوکھیل کے میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں