اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونےکے بعد حکومتی سینیٹرز کی طرف سے ردعمل آنا شروع کردیا ، حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ان سینیٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے کرپشن مافیا کو مسترد کیا،
فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی نہیں پیداہوتا ہے،ارکان نےضمیر کےمطابق فیصلہ کیا آج ان کے ارکان سینیٹ بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ قرض کا پیسا کہاں گیا ،
فیصل جاوید نے کہا کہ آج بلوچستان کی جیت ہوئی ہے پاکستان کی جیت ہوئی ہے. کپتان کی جیت ہوئی ہے .سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر ایوان کا اعتماد بحال ہے
اپوزیشن کے کردار پر بات کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں .یہ چاہے کچھ بھی کر لیں وزیر اعظم ان کو این آر او نہیں دیں گے،
سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ قرارداد صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد کیوں لائے