مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلیز پارٹی چوہدری منورانجم نے سینیٹر ڈاکٹراکبر خواجہ کے اعزاز میں عشایہ دیا ہے، پاکستان پیپلیز پارٹی کی سی سی کے ممبر سینٹر ڈاکٹر اکبر خواجہ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی اور بین الااقوامی امور پر گفتگو کی گئی ہے، باہمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، آج کل ڈاکٹر اکبر خواجہ پاکستان کے دورے پر آے ہوے ہیں اپنے دورے کے دوران میانوالی میں انہوں نے اپنی والدہ کے نام پر قائم فلاحی ادارے سکینہ مٹرنل ہیلتھ کا بھی دورہ کیا ہے، بعد ازاں لاہورمیں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری منور انجم سے بھی ملاقات کی ہے، منور انجم نے ان کے اعزاز میں کاسمو کلب لاہور میں عشایہ بھی دیا ہے.

Shares: