اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،نائب صدر طہ منیب،سینئر نائب صدرکاشف ظہیرکمبوہ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،شائستہ صفی،میڈیا کوآرڈینٹر نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ظفرودیگر کا اپنے مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے پیش کریں گے اور کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی سینئر سیاستدان ہیں اورجس حلقے سے سردار عبدالقیوم نیازی ممبرقانون ساز اسمبلی منتخب ہو کر وزیراعظم بنے ہیں وہ حلقہ ایل او سی کے قریب کا حلقہ ہے،ہم امید کرتے ہیں عبدالقیوم نیازی ایل او سی کے دونوں طرف کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔
مزید دیکھیں
مقبول
پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...
ایکس پر یوکرین سے سائبر حملہ، سروس متاثر
دنیا کے مشہور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹویٹر)...
خواتین کا عالمی دن، اسلام آباد میں "عورت مارچ” مرد بھی شریک
اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...
ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر...
ٹرمپ انتظامیہ کا بیرون ملک سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ
یورپ میں کئی امریکی قونصل خانے بند ہونے...
امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے,کشمیر یوتھ الائنس


خنیس الرحمٰن
لکھنے کا آغاز بچوں کے پندرہ روزہ رسالے سے کیا, اس کے علاوہ ملک کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے, بطور صحافی اسلام آباد کے ایک روزنامے میں بطور سٹاف رپورٹر کام کرتے رہے.ان کے بارے مزید جانئے کے لئے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھیں.
https://twitter.com/KhunaisUrRehman?s=09