ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے محرم الحرام کی آمد سے قبل عاشورہٴ محرم کے پروگرامز کے حوالے سے مختلف مکاتبِ فِکر کے علمائے کرام اور جلوس کے منتظمین کے ساتھ خصوصی اجلاس میں ملاقات کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اجلاس میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسٹنٹ کمشنرز ، کراچی واٹر اینڈ سیورئج بورڈ،K ۔
الیکٹرک ،بلدیاتی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں محرم الحرام کے دوران مکمل مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دِیا جائے اور مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مجالسِ ، جلوس، اور میلادشریف کی تقریبات کے انعقاد میں باہمی تعاون سے کام لیاجائے ۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور کسی بھی قسم کے منفی عمل اور واقعہ کو روکنے کے لئے فول پروف لائحہ عمل اختیار کریں اس موقع پر انہوں نے کوروناکی چوتھی لہر کے خطرے کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجالس و جلوس کی انتظامیہ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایا جائے ۔
مذکورہ ملاقات میں ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فِکرکے علماء نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو محرم الحرام کے دورا ن امن وامان قائم رکھنے اور عزاداری کے پُر امن انعقاد میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ جبکہ محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، میلاد شریف اور جلوسوں کے منتظمین نے جلوس کی گزگاہوں پر سڑک کی ٹوٹ پھوٹ، بجلی، صٖفائی اور دیگر مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کِیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل توجہ سے سُنے اور متعلقہ حکام اور ذمہ داران کو مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ’’کے ۔الیکٹرک‘‘ کے ذمہ داران کو محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ کا ایسا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی کہ جس کے سبب مجالس، میلاد اور عزاداری کے دیگر پروگرام متاثر نہ ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی کے زیرِصدارت اجلاس
Shares: