جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت سنبھل گئی:ہسپتال سے فارغ

0
71

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت سنبھل گئی:ہسپتال سے فارغ ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صحت یاب ہوکرہسپتال سے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کورونا وائرس کا شکار تھے اوران دنوں ہسپتال میں زیرعلاج تھے

دوسری طرف ابھی ابھی اطلاع ملی ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوکورونا سے نجات مل گئی ہے اوروہ اب مکمل صحت یاب ہیں اورڈاکٹروں نے ان کوہسپتال سے فارغ کردیا ہے

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گھرواپس پہنچ چکے ہیں اوراب ان کومصنوعی آکسیجن کی بھی ضرورت نہیں رہی

دوسری طرف یہ بھی خبریں ہیں کہ ان کی اہلیہ بھی کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں اوروہ بھی گھرپرہیں‌، ان کی طبعیت بدستورسنبھل رہی ہے اوربہترہورہی ہے

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحت یابی کی خبرسن کے ان کے چاہنے والوں کیطرف سے سوشل میڈیا پرخوشی اوراچھے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اورہرکسی نے ان کی صحت کاملہ عاجلہ کے لیے بہت سی دعائیں بھی کی ہیں‌

Leave a reply