پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری مندی کے سبب 53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس47897پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم سرمائے کے انخلااور پرفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 149.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47789.88پوائنٹس سے کم ہو کر 47640.88پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 52.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19095.89پوائنٹس سے گھٹ کر 19042.94پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32664.17پوائنٹس سے کم ہو کر32635.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب22کروڑ27لاکھ3ہزار547روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب 71ارب65کروڑ23لاکھ90ہزار283روپے سے گھٹ کر 83کھرب64ارب42کروڑ96لاکھ 86ہزار736روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 15ارب روپے مالیت کی54کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
Shares: