راولپنڈی :وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ:وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹر آمد پر وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں پاک افغان بارڈر کی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جبکہ جاری آپریشنز، پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب، قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ:وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی pic.twitter.com/wvg8RnqJm3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 6, 2021
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے موثر بارڈر مینجمنٹ نظام پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ موثر بارڈر کنٹرول اور داخلی سلامتی کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔