لائیو سٹاک روسی سائنسدانوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا خواں ہے، اسد رحمان

0
39

روسی تحقیقی ادارے "آریاہ” کے وفد نے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ کیا ہے، وفد نے صوبائی ہیڈ کوارٹر، تشخیصی لیبارٹری اور پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے، وزیرلائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی خصوصی دعوت پر وفد نے دورۂ پنجاب کیا ہے، روسی وفد میں اینیمل ویکسین سائنٹسٹ اور وفاقی ریسرچ افسران شامل ہیں، دورہ کا مقصد منہ کھر سے بچاؤ اور ویکسین پروڈکشن بارے تعاون کو فروغ دینا ہے.

ڈائریکٹرجنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق نے وفد کو منہ کھر بیماری کی تشخیص اور ویکسین پروڈکشن کے بارے می‌ں تفصیلی بریفنگ
دی ہے، وفد نے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اسد رحمان گیلانی سے خصوصی ملاقات بھی کی ہے، سیکرٹری لائیوسٹاک اور روسی سائنسدانوں کی منہ کھر بچاؤ حکمتِ عملی بارے وفود کی سطح پرتبادلہ خیال ہوا ہے.

ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اسد رحمان گیلانی نے کہا ہے کہ منہ کھر کی بیماری سے سالانہ 692 ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، محکمہ لائیو سٹاک پنجاب روسی سائنسدانوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا خواں ہیں، منہ کھر کنٹرول پروگرام میں پنجاب کے سرکاری و نجی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں لہذا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے.

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا ہے کہ روسی ادارے عالمی سطح پر ویکسین پروڈکشن میں مایہ ناز مقام رکھتے ہیں، ادارہ برائے خوراک و زراعت کی اعتماد یافتہ "آریاہ” منہ کھر ویکسین کا استعمال نہایت کارآمد ثابت ہوا ہے، اس دورہ سے پنجاب میں منہ کھر بیماری کی روک تھام کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں تیزی آئے گی، دورہ کا بنیادی مقصد ہماری منہ کھر کنٹرول پالیسی بارے تجاویز و سفارشات کا حصول ہے.

سربراہ روسی وفد ڈاکٹر الیکسینڈر کہا ہے کہ اس دورہ سے پاکستان میں استعمال ہونیوالی منہ کھر ویکسین کی کارکردگی اور افادیت جانچنے میں مدد ملے گی، ایف اے او اور روسی ادارے کے باہمی تعاون سے منہ کھر سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پنجاب کے مویشی پال حضرات روسی وفد کے فیڈ بیک سے فائدہ مند ہونگے، سربراہ روسی وفد نے صوبائی وزیر اور سیکرٹری لائیوسٹاک کا شکریہ ادا کیا ہے، روسی وفد نے ڈیزیز کنٹرول بارے اپنی مہارت اور تشخیصی سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے.

سیکرٹری لائیوسٹاک نے وفد کے اراکین کو شیلڈز اور تحائف پیش کیے ہیں، وفد کو صوبائی وزیرلائیو سٹاک کی جانب سے سووینئر بھی پیش کئے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹرجنرلز اور یونیورسٹی نمائندگان سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے.

Leave a reply