پولیس کی گرفت سے اشتہاری ملزم کیسے بچ نکلا؟ وجہ سامنے آگئی

0
52

انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، خاص طور پراشتہاری ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی قیادت میں وہاڑی پولیس نے ماہ جولائی 2021 میں سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں، اس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے تھانہ فتح شاہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، قتل ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطر ناک مجرمان اشتہاریوں کا سراغ ملتے ہی تھانہ فتح شاہ پولیس کو دوران گشت مخبری ہوئی کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سلیم دولتانہ اس وقت قطب خان وسیر کے ڈیرہ پر موجود ہے جو گینگ کا سرغنہ ہے اور پناہ دیتا ہے ڈکیتی وغیرہ کرواتا ہے جس پر پولیس تھانہ فتح شاہ نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے، قطب خان اور اس کے ساتھیوں اسلام ولد عبدالغفار وسیر، گل شیر، ناصر، اسرار اقبال وغیرہ سمیت تقریباً 18 افراد نے اشتہاری کو بچا لیا ہے، جنہوں نے پولیس سے مزاحمت کی اور ہاتھا پائی کی اور پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس تھانہ فتح شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس گینگ کا سرغنہ قطب خان وسیر ہے، اس گینگ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی عمل میں لائی جائے اور ان کو فوری گرفتار کیا جائے، ان مجرمان کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے، اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ اس گینگ کو فی الفور گرفتار کیا جائے.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply