لاہور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک سی ٹی ڈی

0
57

صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیروز والا کے علاقے گلشن بابر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔

بیٹوں کا جائیداد کی خاطر بوڑھے والد پر وحشیانہ تشدد

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ادھر وہاڑی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواریوں کوگرفتار کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او لڈن منصور خان نے ٹی ایس آئی یاسر نواز، اے ایس آئی مظہر فرید اور ٹیم کے ہمراہ چاہ بھیرے والا میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بذریعہ لڈو جواء کھیلتے ہوئے 6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے ہیں-

پولیس تھانہ لڈن نے موقع سے 14 لاکھ 66 ہزار مالیتی سامان جس میں کار، موٹر سائیکل اور موبائل فونز شامل ہیں قبضہ پولیس میں لے لئے ہیں، جبکہ موقع سے داؤ پر لگی رقم اور سامان جواء بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاقہ کی عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے.

پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار

Leave a reply