کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے۔

باغی ٹی وی : اس حوالے سے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔


سربراہ این سی او سی نے کہا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ گئی ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر پاکستان کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلوانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت ارکان برطانوی پارلیمںٹ کا ان لائن اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔


اجلاس کے دوران ارکان برطانوی پارلیمںٹ کو پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور کورونا سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیااجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ پاکستان کو برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنےکے لیے اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں سیاسی نہیں بلکہ سائنسی بنیادوں پر ہونا چاہیے۔

Shares: