آج کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گےصوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوں گے۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021 کو ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہےمحکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا-

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اچانک بڑا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟

Shares: