تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی بدل رہا ہے لوگ وزیراعظم کے ویژن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔پیپلز پارٹی ترقیاتی کام کروانے کی بجائے صرف کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی کی عوام کو اندازہ ھوگیا ہے کہ عمران خان اس شہر کے لئے جوکر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے کراچی بدل رہا ہے گزشتہ 25 سالوں میں جو کام نہیں ہوئے آج ہورہے ہیں۔
عوام عمران خان کے ویژن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 12 سال میں کچھ نہیں کیا ۔
سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگا شہر پر قبضہ کا خواب دیکھا جارہا ہے۔ عمران خان ایسا نہیں ہونے دینگے ترقیاتی منصوبوں میں پی ٹی آئی کا اہم کردار ہے۔آفتاب صدیقی نے کہا کہ وفاق نے کراچی6 فلائی اوور, 52 فائر ٹینڈر کراچی کو دیے۔کراچی کو مذید ترقی دیں گے۔
کنٹونمنٹ انتخابات میں کراچی والے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔اس موقع پرپیپلز پارٹی سے بیس سالہ رفاقت چھوڑ کر بینا خان پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی صدر فضہ ذیشان نے بینا خان کو پارٹی کا مفلر پہنایااور خوش آمدید کہا۔اس موقع پر بینا خان نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی میں بیس سال ضائع کیے۔اب پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر جائیں گے۔