اسلام آباد:عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے ،

ادھر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11, 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ دورے کے دوران وزراء خارجہ علاقائی امور اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے جبکہ عراقی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Shares: