محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

0
63

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد ویکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،صبر،برداشت اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا،سیدنا عمر فاروق کا طرز حکمرانی اپنا کر ہی اسلام کو بلندیوں پر پہنچایا جاسکتا ہے،اسلام دشمن قوتوں کو واضع پیغام ہونا چاہیے حق عدل وانصاف کیلئے سیدنا عمر فاروق کی عدالت اور ظالم کیلئے تلوار ہیں، مظلوموں کمزوروں پر ظلم برداشت نہیں کرینگے بھارت مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا سلسلہ بند کردے،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پھر سیدنا عمر فاروق کی تلوار بن کر بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردینگے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت اور انصاف نہ دینا انصاف کا قتل اور ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی ظالم وجابر اور انصاف کا قتل کرنیوالے بھارت پشت پنائی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان حالات جنگ میں ہیں پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کو شکست دینگے،کشمیرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کو بہت بری ناکامی ہوگی،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی واخلاقی اور ایمانی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave a reply