لاہور: وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کا استقبال کریں گے۔

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

شہباز گل نے کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

Shares: