سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب کو حکومت ہدایات اور کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے محدود سطح پر منایا جائے گا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سیکر ٹری ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نبیل جاوید نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے 978 ویں سالانہ غسل مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندہو ،پولیس افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

سیکر ٹری اوقاف نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔

سیکر ٹری اوقاف نے کہا کہ پارکنگ کے لئے انتخاب عمل میں لایا جائے گا،سیکیورٹی کی بہتری کے لئے مخصوص زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا،زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے-

سیکر ٹری اوقاف نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ،اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Shares: