پی پی رہنماؤں کو ملی سندھ ہائیکورٹ سے خوشخبری

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گوداموں سے گندم چوری پر نیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی

پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی عدالت نے نثار کھوڑو کی ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کردی نیب کے مطابق نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جاری ہے،

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی عبوری ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے لیے ڈرافٹ ہیڈکوارٹر ارسال کردیا ہے،سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر پر لیاری میڈیکل کالج میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے

آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

سراج درانی کے خلاف کیس کی سماعت،کتنے ملزمان کے شناختی کارڈ ہوئے بلاک

نیب کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے 1 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے جن میں سے انہوں نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردیں اسپیکر سندھ اسمبلی کے غیر قانونی اثاثہ جات میں گھر اور35 گاڑیاں شامل ہیں اور دیگر اثاثوں میں 11 گاڑیاں ، بیٹے کے بنام اور اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد شامل ہیں، مذکورہ جائیدادوں کی خریداری کیلئے رقم کی ادائیگی ان کے ملازمین کے نام سے کی گئی ہے۔ نیب کی طرف سے مارے گئے چھاپے کے دوران مرکزی ملزم اور ان کے دیگر اہلخانہ سے 11کروڑ روپے کی قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں اور ان کے لاکر سے 350 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا جبکہ نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سال 2007ء سے سال 2018ء تک 11 کروڑ روپے آمدن ظاہر کی جو کہ زرعی زمنیوں کی بتائی گئی تاہم دوران تفتیش ملزم نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھی۔

Leave a reply