پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوام کو اونچی آواز میں گانے سننے، خواتین کا بغیر کسی محرم کے باہر نکلنے سے خبردار کرتے ہوئے ایسا کرنے پر سخت نتائج بھگتنے کے اعلان کردیا۔

دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان کا کہنا تھا کہ گھروں کے اندر یا باہر ڈی جے کا استعمال نہیں ہوگا اور جو ہمارے انتباہ کو نظر انداز کرے گا وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

شمالی وزیرستان سے ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی نے کمپیوٹر اور دیگر دکانوں پر اونچی آواز میں گانے سننے سے بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ جس دکان سے ایسی آواز آئی اسے اڑا دیا جائے گا۔

Shares: