محکمہ صحت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کشمور کے افسران پی پی رہنماء کے فارم ہائوس پر شراب کی محفل میں مصروف پائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو ٹوئٹ کردی ہے.
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وڈیو میں ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر شراب پیتے نظر آرہے ہیں، عوام کی صحت کا بجٹ افسران اپنی صحت پر خرچ کررہے ہیں، افسوس سندھ کی صحت کا حال تباہ ہوچکا ہے مگر وزراء اور افسران کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں، کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی رہنماء کے فارم ہائوس پر ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر عوام کی خدمت کے بعد شراب کی محفل میں مگن ہیں، وفاق سے پیسے لیکر سندھ کے حکمران اور افسران عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں، سندھ میں محکمہ صحت خاندانی غلامی میں مصروف ہے، سندھ کی عوام کو لاشوں اور زخمیوں کے لیے ایمبولینس تک مہیا نہیں کی جاتی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہی نہیں ان عیاش اور کرپٹ افسران کو بھی گھر بھجیں گے.
اپوزیشن لیڈر نے وزیرصحت سندھ سے استعفیٰ اور متعلقہ افسران کو ہٹا کر کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے.
عوام کی صحت کا بجٹ افسران اپنی صحت پر خرچ کرنے لگے کندھ کوٹ میں PPP رہنماء کے فارم ہائوس پر DHO کندھ کوٹ کشمور، MS، سابق MS ماہر ڈاکٹر عوام کی خدمت کے بعد شراب کی محفل میں مگن ہیں افسوس سندھ کی صحت کا حال تباہ ہوچکا ہے مگر وزراء اور افسران کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں. pic.twitter.com/XJOSGhu1mE
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) August 11, 2021