اٹھارویں ترمیم کے آنے سے پاکستان کے نوجوان تقسیم ہوگئے، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب می نے ذمہ داریاں سنبھال ہیں انفارمیشن کی آمدورفت کا بہت مسئلہ رہا ہے، نوجوانوں کا یہ مسئلہ تھا کہ ان کا ایکسیس نہیں تھا اور انہیں سنا نہیں جاتا تھا، اس کیلئے ہم نے kamyabjawan.gov.pk ایک ویب سائٹ بنائی تھی، اس کو ہم نے کوشش کی کہ صوبوں کے ساتھ بھی کام کرے، کیونکہ یہ ایک ڈیوالوو مسئلہ ہے.

عثمان ڈار نے مزید کہا ہے کہ 2011 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد میں‌ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ جو سب سے بڑی زیادتی کی گئی ہے کہ انہیں‌ تقسیم کردیا گیا، اب نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی صوبوں کی ذمہ دری ہے، صوبے بھی اپنا کام کررہے ہونگے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے نوجوانوں سے وعدہ تھا کہ وہ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یوتھ ایک ڈیوالوو مسئلہ ہونے کے باوجود کامیاب نوجوان جیسے نیشنل پروگرام کی ترقی کا آغاز کیا ہے، اس میں ابھی تک ایک سو پچیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آنے والے بجٹس میں مزید پیسے رکھے جائیں گے.

Comments are closed.