یومِ آزادی 2021 اور وقت کے تقاضے تحریر:حُسنِ قدرت

0
79

یومِ آزادی ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے لیکن اس دفعہ کیونکہ کووڈ ہے اور پھر محرم الحرام ہے اسلیے ہمیں چاہیے کہ وقت کے تقاضے کو دیکھتے ہوئے تھوڑی سی احتیاط کرتے ہوئے جشنِ آزادی منائیں
ہر سال ہم لوگ دیکھتے ہیں کہ بچے چھوٹے چھوٹے باجے لیکر گلیوں میں بجا رہے ہوتے ہیں اور بڑے باجے بھی بھر پور طریقے سے بجائے جاتے ہیں جسکا مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں اور ہماری آزادی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے جسکا اظہار ہم سرِ عام باجا بجا کر کر رہے ہیں اسی طرح جھنڈیاں لائی جاتی ہیں پورے گھر کو جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے ،گلیوں بازاروں میں خوبصورت اور دلکش جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ برقی قمقمے بھی لگائے جاتے ہیں اور خوبصورت بیجز بھی ملتے ہیں جسے اپنے سینے پہ سجا کر ہر چھوٹا بڑا فخر محسوس کرتا ہے

اس جشنِ آزادی آپ بیشک بیچز لگائیں ،پرچم کا ہم رنگ لباس زیبِ تن کریں لیکن باجوں سے پرہیز کریں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ محرم الحرام کا احترام کیوں کہ آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ غموں کا پہاڑ ٹوٹا اور شہادتیں ہوئیں اسلیے ہمیں چاہیے کہ انکے احترام میں باجوں سے پرہیز کریں نیز باجے بہت زیادہ صوتی آلودگی کا سبب بھی بنتے اسلیے بھی دوسروں کا خیال رکھیں
حکومتِ پاکستان نے ایک بہت ہی خوبصورت منصوبہ گرین پاکستان شروع کیا ہے جسے کلین اینڈ گرین کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سارے شہروں میں کتنے درخت لگانے ہیں یہ ایک ٹارگٹ سیٹ کیا گیا ہے اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے جیسا کہ بڑھتا ہوا ماحول کا درجہ حرارت یہ جب درخت لگائے جائیں گے تو اس میں کافی کمی آئے گی فضا دھویں اور زہریلی گیسوں کی موجودگی کی وجہ سے زیریلی ہو چکی ہے جب درخت لگائیں گے تو ماحول میں آکسیجن کی مقدار بڑھے گی اور دیگر زہریلی گیسیں جیسا کہ کاربن وغیرہ یہ کم ہوں گی جس سے ہمیں ایک صحت مند ماحول ملے گا
جھنڈیاں جب ہم لوگ لگاتے ہیں تو وہ ہوا سے اڑ کر گِر جاتی ہیں اور انکی بہت زیادہ بے حرمتی ہوتی ہے اکثر تو کچرے میں گئی ہوتی ہیں اس سے بچنے کے لیے آپ ایک پرچم ہی اپنے گھر کی چھت پہ لگا دیں تو بہت ہے اور جتنے پیسوں سے آپ نے جھنڈیاں خریدنی ہیں ان پیسوں کا حساب لگائیں اور پودے لے آئیں انکی دیکھ بھال کریں اس طرح پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھائیں

اپنے بچوں کو جشنِِ آزادی کا مفہوم سمجھائیں اور انہیں اس سے تاریخی آگہی فراہم کریں انہیں ڈاکومنٹریز،ڈراماز ،سیریز دکھائیں جو تاریخ پاکستان بتاتی ہو لیکن انہیں اپنے الفاظ میں بھی ضرور سمجھائیں انہیں بتائیں کہ آزادی کی تاریخ کیا ہے کون لوگ تھے جنہوں نے آزادی کی تحریک شروع کی برصیغر میں،دیگر کون سی اقوام تھیں، دو قومی نظریے کی بنیاد کیسے پڑی ،مسلمانوں کی تعلیم کے لیے کس شخصیت نے کام کیا ، صحافتی میدان میں کس نے خدمات سر انجام دیں ، فلسفہء آزادی کس نے مسلمانوں کو یاد کرایا ،کس کے تفکر کی تلوار نے مسلمانوں کی ذہنی غلامی کی زنجیروں کو توڑا اور مسلمانوں میں شعور کو بیدار کیا خواتین نے کس طرح تحریکِ آزادی میں حصہ لیا مسلمانوں کی ہجرت اور تقسیم کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل اور موجودہ پاکستان اسکے حالات کا تجزیہ تاریخی پسِ منظر میں کریں لیکن بہت ہلکے پھلکے الفاظ میں ایک کہانی کی طرح سنایا جائے جس سے بچے اس میں دلچسپی لیں اور اپنے ہیروز کو پہچانیں انکی طرح بننا چاہیں انکی طرح بننے کی کوشش کریں آج کی بچیاں بھی ناچنے والی ٹک ٹاکرز کی بجائے ان خواتین کو اپنا رول ماڈل بنائین جنہوں نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انکی طرح باکردار بنیں
کیونکہ یہی وقت کا تقاضا ہے اور ہماری ضرورت بھی

Twitter: @HusnHere

Leave a reply