گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا فرض بنتا ہے، چاہے وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت ہو، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی، مجھے ان کی بیگم صاحبہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے ان کے علاج معالجے کا تمام خرچ اٹھانے کیلئے ارادہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ نے اگر اس بات کا ارادہ کرلیا ہے اور اس کو کرنا چاہتے ہیں تو اس کو یقینی بنائیں، فوری طور سے یہ شروع ہوجائے تاکہ انکی تکالیف میں کمی ہو.
عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ میں وزیراعطم کی طرف سے یہی آفر لے کر آیا تھا، جو آپکے میڈیکل اخراجات ہیں اس کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ نے جو پہلے ہی ارادہ کرلیا ہے، یہ بڑے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے ساتھ وعدہ کرلیا ہے، ہم اس کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ مکمل ہو پائے گا، میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ایک بات صوبے کے وزیراعلیٰ نے کردی ہے تو ان شاء اللہ ضرور پوری کریں گے، اگر نہیں کرتے تو ہم مدد کیلئے حاضر ہیں، ساتھ ساتھ ان کے جو دیگر اخراجات ہیں، ان کا ماہانہ وظیفہ شروع کریں گے، آج میں نے ان سے انکی اکاؤنٹ ڈیٹیل لے لی ہیں، فوری طور سے شروع کردیا جائے گا، تاکہ ان کی پریشانی میں کمی ہوسکے، پاکستان کے جتنے محسن گزرے ہیں، پاکستان میں موجود انکی اولادوں کے ہر دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں.