وزیراعظم سے ایئر چیف، وزیراعظم آزاد کشمیر،وزیر خزانہ کی الگ الگ ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے
وزیراعظم اور ایئر چیف کے مابین ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کے لئے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا
قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کیلئے تعمیر و ترقی کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی،وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمی آزاد کشمیر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی. وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ان پر اعتماد کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا. مزید وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انکی حکومت کی ترجیح جہاں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ہے وہاں سرحد پار اپنے ان بہن بھائیوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکنہ کوشش کرنا ہے جو بھارت کے غیر قانونی تسلط میں بے پناہ مسائل کا شکار اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں.
وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے.
قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات ہوئی ہے،وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعظم کو کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا.کامیاب پاکستان پروگرام نہ صرف نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض کی فراہمی سے اپنا روزگار فراہم کرے گا بلکہ متوسط طبقے کو اپنی چھت کے حصول کیلئے بھی قرض فراہم کرے گا. اسکے علاوہ کسانوں کی مالی معاونت جس میں جدید ٹیکنالوجی و مشینری کے حصول کیلئے قرض شامل ہیں سے زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ممکن ہو سکے گی.
وزیرِ اعظم نے کامیاب پاکستان پروگرام پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ایسا پروگرام ہے جو لوگوں کو روزگار، اپنا گھر اور زرعی مشینری کے حصول میں معاونت کرے گا. اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے.
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرتوانائی محمد حماد اظہر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وزیر اعظم کو ملک میں توانائی کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو توانائی کے شعبے میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام