پاک سر زمین پارٹی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

0
89

پاک سر زمین پارٹی کے تحت پاکستان کے 74واں یومِ آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں نقطہئ عروج پر پہنچ گئیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی سمیت ملک اور بیرون ملک پی ایس پی کے تمام دفاتر، شاہراہوں، عمارتوں اور پلوں کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچموں اور چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے تہنیتی پیغامات والے بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں گے جبکہ مرکزی تقریب آج رات جشن آزادی فائیو اسٹار چورنگی کراچی میں منعقد ہوگی جس سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے، جشن آزادی کے سلسلے میں کراچی سمیت پورے ملک اور بیرونِ ملک میں تہنتی پیغام پر مشتمل بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاک سر زمین پارٹی کے تحت فائیو اسٹار چورنگی پر جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام پاکستانیو کی جماعت ہے، پاک سر زمین پارٹی ملک کا 74واں یوم آزادی ؛شایان شان انداز سے منانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست تیاریاں کررہی ہے۔
انہوں نے عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت نکالی جانے والی ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کریں۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل و صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل عبداللہ شیخ اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔

Leave a reply