آج کی میری اس تحریر کا مقصد یوم آزادی
آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر ان کو ہی ہوتی ہے جن نے کچھ کھویا ہوتا ہے اس کے لیے یا جن کے پاس یہ نعمت نہی ہوتی
14 اگست 1947 کا دن ہمارے لئیے اس لئیے اہم ہے کیونکہ اس دن برصغیر پاک و ہند میں مسلمونوں کی طرف سے آزاد وطن کی خاطر چلائی جانے والی تحریک آزادی پروان چڑھی اور انہی کی کاوشوں اور قربانیوں کی بدولت ہمیں پیارا ملک پاکستان ملا آزادی ایک نعمت ہے اور آزادی کی اہمیت پوچھئیے کشمیر والوں سے جنہیں اپنے نوجوان زبحہ کرواتے اور اپنی عزتیں اپنی آنکھوں کےسامنے پامال ہوتے ہوئے دیکھتے انہیں نصف صدی سے اوپر گزر گئے ہیں آزادی کی نعمت پوچھئیے فلسطین والوں سے جہاں پر ظلم و بر بریت کی زندہ مثال قائم کی جارہی فلسطین کی آبادی کی بستیاں مسمار کر کے یہودیوں کو بسایا جا رہا ہے جہاں پر کلاشنکوفوں کے سایہ کے نیچے وہ اپنی مزہبی فرائض ادا کرتے ہیں آزادی کی نعمت پوچھئیے
14 اگست کا دن ایک خاص اہمیت کا حامل اور حب وطنی کا جذبے بھرپور ایک خاص دن ہوتا ہے ایک ایسا دن جس کا بچوں اور نوجوانوں کوعید کے دن کی طرح ہی انتظار ہوتا ہے گھروں ، چھتوں ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو لوگ سجانا شروع کر دیتے ہیں کچھ تجزیہ نگاروں کے تجزیے بہت عجیب اور حیران کن انداز میں بات کرتے ہیں 14 اگست کی اہمیت اور اسکی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کے لیے سازشیں کرتے رہتے ہیں انھیں غیرت کھانی چاہیں اور انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ 14 اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک خاص تہوار ہے جس دن پاکستان معرض وجود میں آیا ۔۔
14 اگست آزادی اور جشنِ آزادی کا مفہوم کیا ہے عام لوگ اور بالخصوص نئی نسل کی اکثریت اس سے بالکل بے بہرہ ہے وہ بس یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے 14 اگست کو آزادی حاصل کی کس سے حاصل کی، کیوں حاصل کی، اور کیسے حاصل کی؟
ہمیشہ اپنے رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کے قول "ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے
تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے کونے کونے میں لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان اور پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ
یہ نعرے برصغیر کے مسلمانوں کے دلی جذبات کے حقیقی ترجمان تھے
14 اگست کے اس موقع پر سب دوست احباب سے درخواست یہ ہے کہ اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ہم سب لوکل و قومی سطح پر اپنے گلی محلے، شہر اور پاکستان کی بہتری ہی چاہتے ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ کسی کو اپنا مسیحا اور نجات دہندہ میں نظر آتا ہے تو کسی کو اے بی سی میں۔ لیکن مقصد سب کا ایک ہی ہے بہتری امن سکون بنیادی ضروریات زندگی میرٹ مظبوط معیشت اور آسان روزگار وغیرہ وغیرہ۔ تو ہمیں اس 14 اگست کے موقع پر بجائے نفرتیں بحثیں اور دوریاں پالنے کے ہر اس مثبت سوچ کی قدر کرنی چاہیے جسکا مقصد خیر خواہی ہے۔
@naveedofficial_