ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 3 کھرب ڈالر مالیت مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 3 کھرب ڈالر مالیت مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔اپنے اس قدام کی وضاحت بیان کرتےہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کماکر رقم لے جاتے ہیں۔ چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لیے آخر میں ڈیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 27برس کے دوران چین کا رویہ انتہائی خراب رہا ہے، اس بات کا امکان تھا کہ چین ہماری زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم اس کا کوئی اشارہ تاحال نہیں ملا۔واضح رہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی معاشی ترقی کے باعث چین کو مستقبل کی سپر پاور کے طور پر دیکھا جار ہا ہے . امریکہ چین کی اس ترقی سے خائف نظر آتا ہے.