پلائی ماؤتھ میں بچے نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ افراد کو جان سے ماردیا ہے.

یہ واقعہ کیہام کے ملحقہ علاقہ پلائی ماؤتھ میں پیش آیا ہے، جس میں ایک بچے نے فائرنگ کر کرکے چھ افراد کی جان لے لی ہے، متعدد زخمیوں کو ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے.

ڈیوون اور کارن وال کی پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں کیہام کی پہاڑی کھائی میں دو خواتین اور دو مردوں کی نعش ملی ہے، ایک شخص کو خوف زدہ حالت میں بچایا گیا ہے.

پولیس سمیت سب افراد کا کہنا ہے کہ انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، ایک خاتون جس کو گولیاں ماری گئیں تھیں اس نے بھی زخمی حالت میں اس بات کی تصدیق کی ہے، وہ عورت زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہے.

لوک پارلرڈ جو پولی ماؤتھ سٹن اور ڈیوون پورٹ کے ایم پی ہیں، کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ فائرنگ کرنے والے افراد میں ایک دس سال کا بچہ بھی شامل ہے.

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی مرہم پٹی ہسپتال میں کی جارہی ہے، پولیس کو کل رات 6: 10 منٹ پر بیڈیک میں کال کی گئی تھی.

جنوب مغربی ایمبولینس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس حادثہ کی جانب ہوائی ایمبولینس، ڈاکٹرز کی ٹیم اور اعلیٰ پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں.

پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اس وقعہ سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ صرف اس واقعہ میں ملوث افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے.

عینی شاہد جو اس واقعہ کے قریب ہی رہتا ہے، اس نے اپنا نام شیرون بتایا ہے، اس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع میں تین سے چار فائر کی آواز سننے کو ملی تھی، اس کے بعد فائررنگ کرنے والوں ک طرف ایک گھر کے دروازے کو توڑنے کی آواز سنائی دی تھی، وہ گھر کے اندر داخل ہوگئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، وہاں‌ کے چند لوگوں کو گولیاں لگی تھیں.

مقامی عوام نے فوری طور پر واقعی کی کوئی فوٹیج سوشل میڈیا پر شائع نہیں کی تھی.

جوہنی مرسر جو پولی ماؤتھ کے ایم پی ہیں، کہا ہے کہ اس طرح فائرنگ کرنا تشدد کا خوفناک عمل ہے، اس سے کمیونٹی میں خوف و حراس پھیلنے کا خطرہ ہے.

Shares: