اعظم سواتی بھی اپنوں کو نوازنے لگے، سپریم کورٹ نے کیا برہمی کا اظہار،بڑا حکم

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے چیئرمین ریلوے حبیب گیلانی سے سوال کیا کہ یہ شاہ رخ خان کون ہیں جو کلب کو چلا رہے ہیں !چیئرمین نے جواب دیا کہ شاہ رخ خان بیرون مُلک سے آئے ہیں اور بغیر مُعاوضے کے کلب کو چلا رہے ہیں !عدالت نے سوال کیا کہ ہمارے اندازے میں حُکومت کے پاس اتنے پیسے تو ضرور ہیں کہ انہیں ایک اہم عہدہ پر مُفت مُشیر رکھنا پڑے۔کیا انہیں کسی ضابطے یا قانون کے تحت رکھا گیا ہے۔ کیا آپ کے پاس ان کوئی ریکارڈ ہے ! چیئرمین نے جواب دیا کہ جی نہیں ، یہ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے ُمشیر ہیں اور انہوں نے انہیں بھیجا ہے !

خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یا موصوف وزیر کو کیا اختیار تھا کہ آپ نے زیر سماعت ایک اہم کیس میں ایسی تقرری کی جو سراسر خلاف قانون ہے اور یہ اس کیس میں عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے !

رائل پام لیز کیس میں تین رُکنی بینچ جس کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کر رہے تھے اور جسٹس اعجاز الا حسن اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے ، وزیر ریلوے کی اس تقرری کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ آپ فوری طور پر شاہ رخ خان کو ہر طرح کی ذمہ داری سے برطرف کریں عدالت نے وزیر ریلوے کے مُشیر شاہ رُخ خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین ریلوے 19 اگست تک تمام تقرریوں اور تنزلیوں بارے عدالت میں رپورٹ پیش کریں- شاہ رخ خان کے تمام مالی اقدام کا پورا ریکارڈ ایک ہفتہ میں پیش کرنے کا حُکم بھی دے دیا گیا

رائل پام کی لیز سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کا سرمایہ کاری بورڈ کی صلاحیت پر مایوسی کا اظہار

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کا خسارہ کب تک ختم ہو گیا؟ِ اعظم سواتی پھر تسلیاں دینے لگے

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کیا کہ یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے کہ یہاں من پسند لوگ بغیر کسی قاعدے قانون کے تحت لگا دیئے جائیں ! کیا آپ نے وزیر ریلوے کو ایسی تقرری کرنے کے بارے میں روکا ! جب ہم باقاعدگی سے یہ کیس سُن رہے ہیں تو آپ نے عدالت کو کیوں نہیں بتایا – اس شخص کو اپریل میں لگایا گیا اور جون میں آپ نے عدالت کو آگاہ نہیں کیا- ہم ایک اہم معاملے میں اس کلب کو آگے لے کر جا رہے ہیں لیکن آپ نے ہمارے فیصلے کی ُحکم عدولی کی ہی جسے عدالت سختی سے نمٹے گی ،عدالت نے کلب آڈٹ فوری ُمکمل کرنے کا حُکم بھی دیا

سپریم کورٹ نے 2019 میں پاکستان ریلوے کے 49 سالہ لیز کو کالعدم قرار دیکر 90 دن میں اسے دوبارہ لیز کرنے کا حُکم دیا تھا جس میں پاکستان ریلوے تاحال ناکام رہا ہے رات گئے تک شاہ ُرخ خان کو ECL پر نہ ڈالا جا سکا – ریلوے کے پاس شاہ رُخ خان کا کوئی ریکارڈ نہ ہے

وزیر ریلوے کے چند من پسند افراد شاہ رخ کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور فورا مُلک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا شاہ رخ خان ایک امریکی شہری ہیں اور ایک اطلاع کے مطابق فرسٹ ہاسپیٹیلیٹی گروپ کے نام سے امریکہ میں ایک اہم حُکومتی عُہدیدار کے پارٹنر ہیں

عدالت نے چیئرمین ریلوے کی رپورٹ کے بعد کیس فورا لگانے کا عندیہ دیا ہے

Shares: