گلوکارہ نازیہ حسن کی 21 ویں برسی پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، برصغیر میں پاپ میوزک انڈسٹری کی بانی اور پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بہن کے شوہر اشتیاق بیگ کو موت کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ،کروڑوں دلوں کی دھڑکن نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن اورشوہر اشتیاق بیگ نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔
نازیہ کی 21ویں برسی کے موقع پر ذوہیب حسن نے بہن کے قتل کا الزام ان کے شوہراشتیاق بیگ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلف کے تحت جو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ اس میں نازیہ نے خود لکھوایا تھا کہ اس کے شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا اوروہ اس کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا ، نازیہ اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے لکھ چکی تھیں کہ وہ طلاق چاہتی ہیں ۔دوسری جانب نازیہ کے سابق مرزا اشتیاق بیگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ الزامات کے جواب میں زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نازیہ حسن اور ان کی لندن میں جائیداد ہے جس پر قبضہ کرنے کیلئے ذوہیب اور ان کی فیملی نے یہ سب پلان کیا ہے ۔

Shares: