میچ شوبز الیون اور محافظ الیون کے درمیان کھیلا گیا ہے، محافظ الیون، آرمی، رینجرز اور پولیس کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آزادی کرکٹ میچ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ہے، ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، کرکٹ اور شوبز کے اسٹارز نے بھی شرکت کی ہے، تقریب کے دوران COVID ایس او پیز کو ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا ہے، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے، کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی ہے، سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی ہے.
کورکمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے ہیں، کور کمانڈر کراچی نے میچ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی ہے، کورکمانڈر کراچی نے پاکستان کی 74 یوم آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سےکیک بھی کاٹا ہے، روشنیوں کے شہر کراچی میں امن واما ن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرکاء کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.