حکومت میڈیا کی آزادی سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟ شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی قائم کرنے کے پیچھے حکومتی مقاصد مشکوک ہیں،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے لگتا ہے مہنگائی، کرپشن اسکینڈلز اور معیشت نہیں بلکہ میڈیا ہی اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے، تحریک انصاف خود کو میڈیا کی پیداوار کہتی تھی اب اسی میڈیا کو پابند کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی، گزشتہ 3 سال میں میڈیا کو شدید اور تاریخی سنسرشپ کا سامنا ہے،سینکڑوں صحافی بیروزگار اور میڈیا سے منسلک ادارے بند ہو رہے، یہ حکومت میڈیا کی آزادی سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟ حکومت پیمرا کو پہلے ہی الیکٹرانک میڈیا کو سلب کرنے کے لئے استعمال کر رہی،میڈیا کو اپنی گرفت میں لانے کے لئے اتھارٹی کا قیام باعث تشویش ہے،تمام صحافتی تنظیمیں اتھارٹی کے قیام پر سوالات اٹھا چکی ہیں، پیپلز پارٹی میڈیا سنسر شپ کے لئے اس اتھارٹی کے قیام کی شدید مخالفت کرے گی،
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس ماہ آئی ایم ایف سے 2.77 ارب ڈالر مالیت کا قرض لے رہی ہے، آئی ایم ایف مذاکرات پر پارلیمانی نگرانی کیوں نہیں ہوتی؟ 2018 سے اب تک پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے ہیں، یہ وہی حکومت ہے جس نے قرض لینے کا نہیں بلکہ قرض واپس کرنے کا دعویٰ کرتی تھی،
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل