یوم آزادی کے موقع پرحکومت پاکستان کی طرف سے 23 مارچ 2022 کو پاکستانی نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نامور اداکارہ نیلو کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر فضل خالق، طاہر آفریدی ،اداکارشاہد اوردردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

ڈاکٹر انیس ناگی اور اداکارہ صائمہ نور کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ مومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کو نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14 اگست 2021 کے موقع پر صدر پاکستان نے پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دیئے گئے جن میں 2 ستارہ بسالت ، 61 تمغہ بسالت ، 42 امتیازی اسناد ، 70 COAS تعریفی کارڈ ، 22 ہلال امتیاز (ملٹری) ، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 128 تمغہ امتیاز فوجی) شامل ہیں-

Shares: