مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا

0
45

مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنیئا۔ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔
ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا۔گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بورے والا میں قبرستان میں ایک روز قبل دفنائے گئے نومولود بچے کی نعش قبر سے غائب ہوگئی تھی ۔پولیس کے مطابق مرد اور عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ بوریوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا آٹھ دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی عصر کے بعد گائوں کے قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔
والدین کے مطابق جب قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچے تو قبر کھود کر نعش نکال کر قبر کھلی چھوڑی ہوئی تھی۔چوکی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکے گی۔پولیس کے مطابق قبر کھود کر میت نکالنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے، جن کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے۔ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی میت کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

Leave a reply