گلبرگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ے سکیورٹی مانگی تھی۔ مجرم کے ہاتھوں حملے کا شکار بننے والی ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ مجرم رہائی کے بعد ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گا؟ کیا اس کی سزا کا مقصد پورا ہوگیا؟ کیا کسی بورڈ نے نفسیاتی حوالے سے اسے کلیئر قرار دیا ہے؟ میں نے اپنی سکیورٹی کیلئے درخواست کی ہے اور متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات کی ہے جنہوں نے مجھے ہر طرح سے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرم کو اس کی سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی؟ اس بارے میں مجھے کسی نے کچھ نہیں بتایا اور اس کو رہا کردیا گیا یہ بات میرے لیے بھی حیرت کا باعث تھی کیوں کہ مجھ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا لیکن ہمارے قانون میں اس بات کی گنجائش ہے کہ مجرم کو اس کی چال چلن پر قید میں چھوٹ دی جاتی ہے جس کے باعث قانون میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔