طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد امریکہ کا کابل ایئرپورٹ پر سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

0
75

کابل : ہر طرف سے دارلحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد امریکہ نے انخلاء کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔

باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی چینل ” سی این این ” کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ سفارتخانہ محدود سٹاف کے ساتھ کابل ایئرپورٹ سے اپنا کام جاری رکھے گا اور امریکہ نے کابل میں دیگر سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی مناسب جگہ پر محدود سٹاف کے ساتھ آپریٹ کریں۔

برطانوی اخبار دی گارجیئن کے مطابق سی این این کی نمائندہ نے بتایاکہ افغان ملازمین سمیت امریکی سفارتخانے کے تمام لوگوں کو منگل سے پہلے نکالنے کے لیے چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افغان حکومت کابل کی حفاظت کے قابل نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کابل جاتے یا وہاں موجود امریکی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کا بھی خطرہ ہے ۔

واضح رہے کہ طالبان کابل میں چاروں اطراف سے داخل ہو رہے ہیں نیٹو اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ کابل میں یورپی یونین کے ممبران کو ایک نامعلوم حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا گیا ہےافغانستان کے دارالحکومت سے سفارتی اور بین الاقوامی عملے کی واپسی کے لیے کوششوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اتوار کی صبح کئی ہیلی کاپٹروں کو امریکی سفارتخانے آتے دیکھا گیا ہے یہاں بکتر بند گاڑیاں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں نے اے پی کو بتایا کہ سفارتی عملے کی جانب سے حساس دستاویزات کو جلایا گیا ہے اور سفارتخانے سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Leave a reply