بلدیہ کورنگی کی جانب سے عشرہ محرم کے جلوسوں کے روٹس کی تعمیر و مرمت اور خصوصی بلدیاتی انتظامات

0
52

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی ڈاکٹر محمد بخش راجہ دھاریجو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر خصوصی بلدیاتی انتظامات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،صفائی وستھرائی اور روشن ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کا متعلقہ محکمہ شب ور وز مصروف ہے ۔
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی محمد فہیم خان نے کہا کہ عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے اقدامات کررہے ہیں مساجد و امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں کے اطراف اور عشرہ محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی روشن ماحول کا قیام اور شاہراہوں کی پیچ ورک کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںنے منتظمین سے ملاقات کی اور بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
منتظمین نے مثالی اور بہتر انتطامات کے حوالے سے ڈی سی کورنگی اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے اقدامات کو سراہا ۔میونسپل کمشنر فہیم خان نے منتظمین کو یقین دلا یا کہ تمام تر انتظامات آپ کی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے اور انجام دیا جاتا رہیگا انہوںنے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں پر جراثیم کش اسپرے انجام دیا جائے اور جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں پر چونے کا چھڑکائو کیا جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس سے قبل روٹس کا معائنہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری انتظامات کو یقینی بنا یا جائے ۔

Leave a reply