کابل :امریکی سفیربھی افغانستان سے بھاگ نکلے،اطلاعات کے مطابق اس وقت صورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکی سفارتی مشن بھی کابل شہر سے ختم کیا جارہا ہے
ادھراس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ امریکی سفیربھی افغانستان سے نکل چکےہیں ، اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ غیرملکی مشن عارضی طور پرکابل سے یو اے ای منتقل کیا جا رہا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران یو اے ای کا ایئر پورٹ غیر ملکی باشندوں کو نکالنے کیلئے استعمال ہوگا
دوسری طرف برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ یورپی ممالک کوطالبان کی حکومت تسلیم نہیں کرنی چاہیے،
دوسری طرف یہ بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ روس طالبان حکومت کو افغانستان کی قانونی حکومت نہیں سمجھتا
افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے ایران نے افغانستان سے آنیوالے پناہ گزینوں کیلئے بارڈر پر کیمپ قائم کر دیئے
یاد رہے کہ اس وقت کابل میں افغان طالبان گشت کررہے ہیں اورکابل سے امریکی اوربرطانوی سفارتی مشن بھی جاچکے ہیں ، دوسری طرف افغان طالبان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہرمیں امن قائم رکھا جائے
ادھر معزول افغان صدر اشرف غنی کے تاجکستان فرارہونے کے بعد دیگرعلاقوں سے بھی یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ افغآن طالبان کے سامنے بالکل مزاحمت نہیں ہورہی اورچند دنوں تک پورے افغانستان پران کا قبضہ ہوسکتا ہے