اسلام آباد: تمام دھڑوں کوافغانستان کی تعمیرنو،ترقی اورخوشخالی کے لیے ملکرکام کرنا چاہیے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں پیش رفت کو قریب سے دیکھتے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ افغان لیڈر مل کر کام کریں تاکہ ابھرتی ہوئی صورت حال سے نمٹا جا سکے اور افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے آگے کا راستہ بنایا جا سکے۔

پاکستان نے مسلسل زور دیا ہے کہ سیاسی حل ناگزیر ہے۔ پاکستان اس ہدف کو آگے بڑھانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Shares: