افغان طالبان کا افغانستان کا کنٹرول سنبھال لینے سے ہمارے ملک کو کیا فائدہ ہو گا یا کیا نقصان ہوگا۔طویل عرصہ جنگ کرنے کے بعد دنیا کی طاقتور فوج کو شکست دینے کے بعد ایک بار پھر طالبان مکمل عروج کے ساتھ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے میں خاطر خواہ کامیاب ہو چکے ہیں۔
ہمارے ملک کے لیے بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ طالبان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول افغانستان میں امن لائے گا بلکہ میں تو کہوں گا کہ پاکستان میں بھی امن لائے گا۔ہمارے روائیتی حریف بھارت کے لئے ایک برا خواب ہے۔جو افغانستان سے ہو کر پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں کرواتا تھا۔طالبان کے ہوتے ہوئے تو اب بلکل بھی نہیں کروا پائے گا۔
طالبان نے بھی علان کیا ہے کہ ایک تو عام معافی اور دوسرا کہ ہم اپنے ملک کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس مل کر جو وطن عزیز میں کاروائیاں کرواتے تھے سرحد پار سے خفیہ اڈوں سے حملے کروا کر ہماری پاک فوج کے جوانوں کو شہید کیا جاتا تھا۔اب پاکستان کو ان سب کاروائیوں سے کافی حد تک نجات ملے گی ان شاء اللہ
افغانستان میں بیٹھ کر عالمی طاقتیں جو دہشتگردوں کی ڈوریں ہلاتی تھی اور ہمارے ملک میں پی ٹی ایم یا اس جیسی دشمن قوتوں کو متحرک کرتی تھی جو پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلاتی تھی۔افغانستان کا مکمل کنٹرول طالبان کے پاس چلا جائے تو یقینی طور پر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کو بھی لگام ڈالی جا سکے گی۔سب سے بڑھ کر تو افغان بارڈر سے جو غیر قانونی تجارت ہوتی تھی اس پر کنٹرول ہو گا۔
ہمارے ہمسایہ اور روائیتی حریف ملک بھارت کی کھربوں کی انویسمنٹ جو کے ہمیں نیچا دکھانے کے لیے کی گئی تھی وہ ضائع ہو جائے گی۔ ہماری طالبان کے ساتھ بھائی چارے والی بات قائم رہی تو ان شاء اللہ سی پیک کو بھی بہت فائدہ ہو گا۔ہم افغانستان کے ذریعے اور افغانستان ہمارے زریعے اپنی معیشت کو نمایاں مقام پر کھڑا کر سکتا ہے۔
طالبان کے کنٹرول کے بعد ہم افغان بارڈر سے بے فکر ہو جائیں اور اپنی باقی سرحدوں کی حفاظت صحیح طریقے سے کر سکیں گے۔بارڈر پار سے اگر دراندازی بند ہو جائے تو پاکستان کو اندرونی معاملات سنبھالنے میں آسان ہو گی۔پورا دن بھارتی چینل اور افغانستان کی بوکھلائی ہوئی اشرف غنی حکومت جو مکمل بھارتی ایجنسی را اور امریکہ کی اشیرواد سے چلتی تھی گزشتہ چند ہفتوں سے سخت بوکھلائی ہوئی تھی۔اور انتہائی اوچھے قسم کے ہتھکنڈے بھی کر رہی تھی۔
اشرف غنی حکومت بار ہا بار افغانستان امن کو سبوتاژ کرتی رہی ہے پاکستان پر طالبان کی مدد کا الزام لگانا اور پھر افغانستان سفیر کی بیٹی کا چھوٹے اغوا کا ڈرامہ رچانہ بھی سازش کا حصہ تھا۔
بہرحال طالبان افغانستان کے فاتح ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پہلے ہی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ہر اس افغان حکومت کو خوش آمدید کرے گا جس کو وہاں کی عوام منتخب کرے گی۔
ان شاء اللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں تمام سازشوں کے عناصر پر قابو پا لیں گے ۔اللہ پاک ہمارے پیارے ملک کو دشمنوں کی سازشوں سے بچائیں اور مستقبل قریب میں ترقی اور خوشحالی پاکستان اور افغانستان کا مقدر بنیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
تحریر : راجہ ارشد
@RajaArshad56