مزید دیکھیں

مقبول

کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری...

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

ہیٹی میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 سو ہو گئی

لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد1300 ہو گئی ہے.

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں امدادی آپریشن بدستور جاری ہے جبکہ غیر ملکی امداد پہنچنا بھی شروع ہو گئی ہے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے تقریباً6 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد غیر واضح ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں۔

ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔

وزیر اعظم ایریئل ہینری کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے بھیجے گئے امدادی دستے انھیں مدد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا ’اس وقت ہمارے لیے سب سے ضروری ہے کہ ہم ملبے میں دبے زیادہ سے زیادہ زندہ افراد کو بچا سکیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی ہسپتال اس وقت بڑی تعداد میں آنے والے زخمیوں کے علاج کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’میں نے لی کائے کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا۔‘

امریکی صدر جو بائیڈن نے متاثرہ ملک کی مدد کے لیے فوری امداد بھیجی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ نقصان کا اندازہ لگانے اور زخمیوں کے علاج کے علاوہ تعمیر نو میں بھی مدد کرے گا۔

بائیڈن نے کہا ’ہیٹی کے شہریوں کے لیے پہلے سے مشکل وقت میں آنے والے اس زلزے پر میں بہت افسردہ ہوں۔‘

واضح رہے کہ ہیٹی میں ہفتے کے دن 7اعشاریہ 2شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 14ہزار عمارات منہدم ہو گئیں تھیں جبکہ اتنی ہی متاثر ہوئیں-

اس سے قبل ہیٹی 2010 میں بھی شدید زلزلے کی زد میں آیا تھا جس سے وہ آج تک مکمل طور پر ابھر نہیں سکا ہے۔